سوئی ناردرن کا 30 ارب کا ریکارڈ منافع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کیلئے فی شیئر 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد)حتمی کیش ڈیویڈنڈ دینے کی سفارش کی ہے۔
26اپریل کے اجلاس میں بورڈ نے مالی سال 2023-24کے سالانہ حسابات کی منظوری بھی دی، اس مدت کے دوران سوئی ناردرن نے تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از ٹیکس منافع 30ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ بعد از ٹیکس منافع19ارب روپے رہا، جبکہ فی حصص آمدن 29.92روپے رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 10.6ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع اور 16.66 روپے فی حصص آمدن کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔