وار کنٹرول روم ، محکمہ سکول ایجوکیشن کی 3دن کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل
لاہور (خبرنگار) صوبائی وار کنٹرول روم میں افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 3دنوں کے لئے 3خصوصی کمیٹیاں بنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ ،اتوار اور پیر تک کے لئے 3کمیٹیاں بنائی گئیں،محکمہ سکول ایجوکیشن نے وار کنٹرول روم کیلئے ٹیلی فون نمبر بھی جاری کردیاہے ۔04299206564پرکال کرکے معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔فون نمبر کمیٹیوں کے درمیان کوارڈینیشن کیلئے جاری کیا گیا ہے۔