ستھرا پنجاب پروگرام ناکام، انتظامیہ کی کاغذی کارروائی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر اور گردونواح میں ‘‘ستھرا پنجاب پروگرام’’ ناکام ہوکر رہ گیا، ایل ڈبلیو ایم سی شہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کی بجائے کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی۔۔۔
چند روز صفائی کے بعد پھر گندگی اور تعفن عوام کا مقدر بن گیا، لاہور سرگودھاروڈ،سبز منڈی ،رحمت کالونی ،دوسہرا گراؤنڈ، پرانا شہر ،غلہ منڈی ،بھکھی روڈ اور ملحقہ گلیوں میں گندگی کے ڈھیر، جبکہ جگہ جگہ بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ بھی کوڑے کرکٹ سے بھر گئے انہیں بھی ‘‘لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی’’ کا عملہ اٹھانا گوارہ نہیں کرتا ،پیر بہار شاہ گرلز کالج کے آگے بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے سڑک کے بالکل قریب پہنچ گیا، شہری سراپا احتجاج بن گئے جبکہ میڈیا سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب کے شہروں،قصبات اور دیہاتوں کو صاف ستھر ا رکھنے کیلئے ‘‘ستھرا پنجا ب پروگرام’’ کا آغاز کیا تھا۔