ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر ڈی جی ایمیگریشن کو جواب جمع کر انے کی مہلت

ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے  درخواست پر ڈی جی ایمیگریشن  کو جواب جمع کر انے کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اہلیہ کے ہمراہ امریکا جانے والے شہری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست پر ڈی جی ایمیگریشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا عید تعطیلات کے باعث دفتری کام نہیں ہو سکا،عدالت جواب جمع کر انے کیلئے مہلت دیں،عدالت نے جواب جمع کر انیکی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ شہری سید محمد عون نے درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ڈی جی ایمیگریشن کو فریق بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں