بجٹ میں واسا کیلئے 20 ارب مختص کرنے کی تجویز

بجٹ میں واسا کیلئے 20 ارب مختص کرنے کی تجویز

لاہور (شیخ زین العابدین) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور کے شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

واسا لاہور کی تجاویز پر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت مختلف زونز میں سیوریج اور واٹر سپلائی اپ گریڈیشن کے منصوبے شامل کئے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں واسا لاہور کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنے پر غور کر رہی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 65 ترقیاتی سکیمیں شامل کئے جانے کا امکان ہے جن پر 19 ارب 55 کروڑ 79 لاکھ 86 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔ فیز ٹو میں واہگہ زون ون میں 12 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 9 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ علامہ اقبال زون میں 27 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 8 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ۔ عزیز بھٹی زون میں 26 ترقیاتی سکیموں کیلئے 7 ارب 75 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ بجٹ کی منظوری کے بعد ان ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتار عملدرآمد متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں