بجٹ میں ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے کثیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری کے لئے کثیر سرمایہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ میں ییلو لائن اے آر ٹی سسٹم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ کینال روڈ پر چلنے والی ییلو لائن کیلئے 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام رواں سال اگست سے شروع کر دیا جائے گا۔