گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کیلئے بوتھ لگانے کا فیصلہ

گاڑیوں کا دھواں چیک  کرنے کیلئے بوتھ لگانے کا فیصلہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ادارہ ماحولیات نے گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کیلئے بوتھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائینگے۔

ٹیسٹڈ گاڑیوں کو ہی لاہور میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ لاہور سے متصل انٹرچینجز بابو صابو،ٹھوکر،راوی اور کالاشاہ کاکو پر بوتھ قائم ہونگے۔ یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔موقع پر گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کرکے گرین سٹیکرز لگائے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں