آئی ایم ایف کے اہداف والا بجٹ مسترد : جماعت اسلامی

 آئی ایم ایف کے اہداف والا بجٹ مسترد : جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)عوام نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے، عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا،بجٹ ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا نہیں ہے۔ بجٹ آئی ایم ایف کے اہداف والا بجٹ ہے۔

جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جا ری رکھے گی۔ان خیالا ت کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام منصورہ میں پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کی صدارت میں پوسٹ بجٹ سیمینار سے قائمقام صدر لاہور چیمبرآف کامرس خالد عثمان، ڈاکٹر بابر رشید،عبد الرشید مرزا، ڈاکٹر شاہدہ وزارت، شہزاد ہارون، پروفیسر اکرم نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ذکر اللہ مجاہد، چودھری شوکت، عبدالعزیز عابد، فاروق چوہان محسن بشیر،چودھری عبدالواحد ،عدنان  نذیر، فیا ض ساجد، عمران الحق  موجود تھے ۔ جاوید قصوری نے کہا بجٹ میں پانی، تعلیم، ہیلتھ، زراعت، موسمیاتی تبدیلی، سپارکو جیسے اہم شعبوں کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں