اپ گریڈ ہونیوالے سکولوں میں نئی بھرتیاں بند

اپ گریڈ ہونیوالے سکولوں  میں نئی بھرتیاں بند

لاہور(خبر نگار)اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں بھی نئی مستقل بھرتیاں نہیں ہونگی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے 26 ہزار اسامیوں پر پرانے اساتذہ کے تبادلے کرکے کام چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردیں ،اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کی پوسٹوں سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ گریڈ کیا جائے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہائی سکول سے ہائرسیکنڈری میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں