ملزم پکڑنے کی کوشش ، کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار جھلس گیا

ملزم پکڑنے کی کوشش ، کرنٹ  لگنے سے پولیس اہلکار جھلس گیا

کاہنہ(نمائندہ دنیا)فیکٹری ایریاپیر کالونی میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار جھلس گیا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم آصف شاہ کی گرفتاری کیلئے گلی نمبر 2 کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔۔۔

 تو ملزم آصف شاہ پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوا تو کانسٹیبل عمار نے ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کا تعاقب کیا ،اس دوران کانسٹیبل عمار بجلی کے لٹکتے تار سے چھو گیااور کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا،جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں