پان ، کولڈڈرنکس کے پیسے مانگنے پر فائرنگ سے چچا بھتیجا زخمی
لاہور(این این آئی) کاہنہ میں معمولی بات پر فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو زخمی کر دیا گیا، فائرنگ کا واقعہ پان اور کولڈ ڈرنکس کے پیسے مانگنے پر پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجو گاؤں میں ملزم حمزہ اور اس کے ساتھیوں نے دکاندار سے اشیا لینے کے بعد رقم مانگنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکاندار عرفان اور اس کا چچا یاسین زخمی ہوگئے، دونوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ممنوعہ رائفل استعمال کی گئی۔