مسلم ممالک کو ظالم اسرائیل کو روکنا ہوگا:قاری شبیر عثمانی

لاہور(سیاسی نمائندہ)مسلم ممالک کو متحد ہو کر ظالم اسرائیل کو روکنا ہوگا،ایسے جارحانہ اقدامات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔
یہ باتیں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ جذبات کے بجائے حکمت، اتحاد اور شعور کے ساتھ اپنا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرے۔