جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں سیدنا عثمان غنیؓ سیمینار

لاہور (سیاسی نمائندہ) جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں سیدنا عثمان غنیؓ سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا۔۔۔
حضرت عثمان غنیؓ کی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، اگر کوئی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا چاہتا ہے تو پھر اسے خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا،حکمران سادگی اپنانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں سیدنا عثمان غنی کی سیرت و کردار کو اپنانا ہو گا۔ سیدنا عثمانؓ کی فوجوں نے فرانس و یورپ کے کئی ممالک میں اسلام کے پرچم کو سربلند کیا۔