شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر دعائیہ تقاریب
لاہور(سیاسی نمائندہ)شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر عوامی تحریک کی ملک بھر کی تنظیمات نے دعائیہ تقاریب منعقد کیں۔
رہنماؤں نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔ مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوئی جس میں خرم نواز گنڈاپور سمیت قائدین اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور ہائیکورٹ میں 5 سال میں 5 بینچ ٹوٹ چکے، دونوں طرف کے وکلا جرح مکمل کر چکے ہیں، صرف فیصلہ سنانا باقی ہے مگر تاریخ ہی نہیں دی جارہی۔