بجٹ:ٹیکس ہدف 70 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

بجٹ:ٹیکس ہدف 70 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ٹیکس کلیکشن ہدف 70 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو رواں مالی سال کے 55 ارب روپے کے مقابلے میں 15 ارب کا نمایاں اضافہ ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکسز سے 34 ارب 9 کروڑ 95 لاکھ روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ، جس میں 31 ارب 50 کروڑ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 2 ارب 35 کروڑ روپے شامل ہیں۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے تحت 34 ارب 8 کروڑ 55 لاکھ روپے کی وصولی کا ہدف ہے جن میں موٹر وہیکل رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس سے 31 ارب 2 کروڑ 21 لاکھ روپے جمع کئے جانے کا امکان ہے۔الکوحل مینوفیکچرنگ لائسنسنگ کے ذریعے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بڑھائے گئے اہداف کو معاشی اصلاحات اور محصولات میں اضافے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر نظام میں شفافیت اور ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کیا جائے تو یہ اہداف حاصل کرنا ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں