پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے ساڑھے 11 کروڑ جاری

پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج  کیلئے ساڑھے 11 کروڑ جاری

لاہور(اے پی پی)آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم ہیں۔۔۔

 جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 11 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ رواں سال 16 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری کیلئے 02 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ۔ قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 13 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 09 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں