رواں سال پولیس تحفظ مراکز پر 33 ہزار 893 افراد کو مدد فراہم کی گئی

رواں سال پولیس تحفظ  مراکز پر 33 ہزار 893 افراد کو مدد فراہم کی گئی

لاہور (اے پی پی) پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا اور کمزور طبقات کے افراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے تحفظ مراکز پر 33 ہزار 893 افراد کو مدد فراہم کی گئی، انہوں نے بتایا 16 ہزار 483 خواتین، 12 ہزار 622 بچوں اور 4788 ٹرانسجینڈرز کو مدد فراہم کی گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحفظ مراکز پر 534 افراد کو مدد فراہم کی گئی ، 382 خواتین، 132 ٹرانسجینڈرز اور 20 بچوں کو مدد فراہم کی گئی، اسی طرح صوبہ بھر میں 38 اور لاہور میں 03 تحفظ مراکز کمزور طبقات کے افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں