نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے زیر اہتمام سیفٹی آگاہی مہم

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے  زیر اہتمام سیفٹی آگاہی مہم

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیفٹی آگاہی مہم کے تحت حفاظتی تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا اور عملے کو اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی و مہارت سے لیس کر کے حادثات کی شرح کو صفر تک لانا ہے۔ سیفٹی مہم کے تحت 500 کے وی گرڈ سٹیشنز، نیو لاہور یوسف والا (ساہیوال)، گٹی (فیصل آباد) اور 220 کے وی گرڈ سٹیشنز نیو کوٹ لکھپت، واپڈا ٹاؤن، راوی، غازی روڈ، بند روڈ، شالامار، سرفراز نگر، گجرات، ڈہرکی، جھمپیر-ٹو (سندھ) اور انڈسٹریل-ٹو کوئٹہ میں بھی تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں