پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے کئی سال بعد از خود امتحانات کا آغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی جانب سے کئی سال بعد از خود امتحانات کا آغاز کردیا گیا۔قبل ازیں پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے امتحانات این ٹی ایس لے رہا تھا۔
پنجاب کے 36ڈسٹرکٹ میں 56امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں،پنجاب میں میڈیکل ٹیکینشن کے 17مختلف کورسز کے امتحانات لئے جارہے ہیں ،آزاد کشمیر کے 3امتحانی سنٹروں پر پنجاب میڈیکل فیکلٹی ہی امتحانات لے گی۔سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شعیب اسلم کا کہنا تھاپنجاب میڈیکل فیکلٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 37ہزار طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔