سرکاری ملازمین کا آج مال روڈ پر احتجاجی ریلی کا اعلان
لاہور(خبر نگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے رہنماؤں خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد نے کہا ہے کہ۔۔۔
آج پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین حکومتی ملازمین کش پالیسیوں اور معاشی استحصال کے خلاف مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔