ساہیوال ہسپتال آتشزدگی واقعہ ،ڈاکٹرز کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے فریقین کو آخری مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے فریقین کو آخری مہلت دے دی، عدالت نے ڈاکٹرز کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔