شیر ،، ٹائیگرو دیگر خطرناک جانوروں کی نس بندی کا فیصلہ

 شیر ،، ٹائیگرو دیگر خطرناک  جانوروں کی نس بندی کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانیوالے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے انکی نس بندی کا فیصلہ، ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائیگی۔

چیف وائلڈ لائف ابتک غیرقانونی طور پر رکھی گئیں 18بگ کیٹس تحویل میں لی گئیں،رینجرز پنجاب مبین الٰہی نے ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ دو مئی کی مہلت تک بگ کیٹس ڈکلیئر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔صرف ایسے بریڈنگ فارم جو وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق ہاؤسنگ سہولیات تیار کرینگے انہیں ہی بگ کیٹس رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ایک بگ کیٹ کی رجسٹریشن فیس 50ہزار ہے جسکی ہر سال تجدید کرانا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں