نارنگ :نوجوان کا سر، بھنویں ،مونچھیں مونڈ دیں
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی میں ڈیرے پر ملازمت چھوڑ کر چلے جانے کی رنجش پر بااثر افراد نے نوجوان کو سر، بھنویں اور مونچھیں مونڈ کر 3دن تک مویشیوں کی حویلی میں رسیوں سے جکڑ کر بند کردیا۔
پولیس نے حویلی پر چھاپہ مارکر رسیوں میں بندھے نوجوان شاہد مسیح کو بازیاب کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق شاہدمسیح گلفام جٹھول کے ڈیرے پر کام کرتاتھا کام چھوڑ کر چلے جانے کی رنجش پر اسے اغواء کرکے سر،مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر رسیوں سے باندھ کر حویلی کے کمرے میں بند کر دیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق کمرے کے باہر دو افراد رائفلیں لیے کھڑے تھے جو پولیس کو آتادیکھ کر رائفلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی رائفلیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔