واپڈا ایکسین کوبلیک میل کرنیوالا جعلی ایف آئی اے انسپکٹر گرفتار

واپڈا ایکسین کوبلیک میل کرنیوالا  جعلی ایف آئی اے انسپکٹر گرفتار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی ڈویژن پولیس نے ایکسین واپڈاکوبلیک میل کرنیوالے ایف آئی اے کے جعلی انسپکٹرکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پاکپتن کارہائشی محمد حفیظ لیسکو آفس انجینئر محمود علی DMORکے پاس آیااوردرجن کے قریب بل دیکران کی ریڈنگ میں کمی کاکہا جس پر محمود علی نے جواب دیاتواس نے بتایاکہ ایک تویہ بل ٹھیک کرواورساتھ 5لاکھ روپے بھی دیں کیونکہ میں ایف آئی اے کا انسپکٹر ہوں اور لیسکو سرکل واپڈا میری بیٹ میں آتا ہے اگر بل ٹھیک اور پیسے نہ دئیے تو تم کو نوکری نہیں کرنے دونگا جس پر واپڈا حکام نے ایف آئی اے دفتر رابطہ کیا تو معلوم ہوا محمدحفیظ اسی طرح فراڈ کرتا ہے اوریہ نوسرباز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں