قصور، شادی شدہ خاتون اغوا
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے نواح باگھ سنگھ والا سے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا۔
باگھ سنگھ والا کے رہائشی محمد جاوید نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کو بتایا کہ میری عدم موجودگی میں عبدالمجید عرف کالی اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ میری بیوی کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔