ضمنی الیکشن این اے 129 عثمان غنی ریٹرننگ آفیسر مقرر
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ضمنی الیکشن این اے 129 لاہور تھری کے لئے الیکشن کمشن آف پاکستان نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن عثمان غنی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا۔ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ریٹرننگ آفیسر عثمان غنی نے کہا کہ آج سے امیدوار ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 9 بجے تا 4 بجے آر او آفس سے حاصل کر سکتے ہیں۔