پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں طلبہ امتحانی نظام سے ناآشنا ہو گئے اور جب وہ نویں جماعت میں پہلی بار بورڈ امتحانات کا سامنا کرتے تو بڑی تعداد میں ناکامی کا سامنا کرتے تھے۔ حکام کے مطابق نئے امتحانی نظام سے نہ صرف طلبہ کو ابتدائی سطح سے امتحانی تیاری کا موقع ملے گا بلکہ تعلیم کا مجموعی معیار بھی بلند ہوگا۔