ہونر نے دو نئے سمارٹ فون متعارف کروا دیئے
لاہور(سٹاف رپورٹر)ہونرنے اپنے دو نئے ا سمارٹ فونز X6cہونراور X7c ہونرمتعارف کروا دیئے ،جدید اسمارٹ فون بنا نے والی عالمی شہر ت یافتہ کمپنی ہونرنے اپنے دو نئے اسمارٹ فونز ہونر X6cاور X7cہونر متعارف کروا دیئے۔
ہونر کی Xسیریز کے یہ دونوں اسمارٹ فونز انتہائی مناسب قیمت میں شاندار اسمارٹ فونز کے خواہش مند صارفین کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں ۔ X6c ہونر صارفین کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے ۔یہ اپنے اسٹائلش ڈیزائن اور طاقتور بیٹری کے باعث ایک آئیڈیل اسمارٹ فون ہے ۔ اس کا AIبٹن محض ایک کلک کے ساتھ صارفین کو مینیوتک فوری رسائی دیتا ہے ۔
اس کا 50میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شاندار تصاویر اور سیلفی کو ممکن بنا تا ہے ۔16 GB RAMاور 256 GBکی انٹرل سٹوریج کے ساتھ یہ اسمارٹ فون 60ہزار تک تصاویر ، 24ہزار سونگزاور200سے زائد مویز اسٹور کرنے کی گنجائش رکھتا ہے ۔ملٹی ٹاسکنگ اور شاندار گیمنگ تجربات کے لیے اس میں ایڈوانس HONOR RAM TURBOموجو د ہے ۔ اس کی 5300mAhکی بیٹری35واٹ کے HONORسپر چارج کے ساتھ طویل بیک اپ دیتی ہے ۔ 6.61انچ سکرین کا یہ اسمارٹ فون محض 199گرام وزنی ہے ۔ انتہائی ہلکا پھلکا اسمارٹ فون HONOR X6cتین دیدہ زیب رنگوں Moonlight White, Ocean Cyanاور Midnight Blackمیں دستیاب ہے ۔ پاکستا ن میں HONOR X6cکی قیمت محض 29,999روپے مقرر کی گئی ہے ۔Xسیریز کا دوسر ا اسمارٹ فون HONOR X7cبڑی اسکرین پسند کرنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے ۔ اس کی طاقتور بیٹری ،AIفیچرز اور ہموار کارکردگی Xسیریز کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔HONOR X7cان افراد کے لیے شاندار اسمارٹ فون ہے جو زیادہ بڑی اسکرین اورتیز رفتار کارکردگی کو پسند کرتے ہیں ۔HONOR X7cپاکستان بھر میں محض 44,999میں دستیاب ہے ۔