اراضی کاحصول ، مبینہ کرپشن میں مزید گرفتاریاں متوقع

اراضی کاحصول ، مبینہ کرپشن میں مزید گرفتاریاں متوقع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں اراضی حصول کے عمل میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔چند روز قبل اینٹی کرپشن نے پٹواری محمد صدیق کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا،جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق محمد صدیق نے سات مختلف میگا پراجیکٹس کے لیے زمینیں ایکوائر کیں،جن میں سگنل فری آزادی چوک، میٹرو بس سسٹم اور اورنج لائن میٹرو ٹرین شامل ہیں۔ملزم نے شیرانوالہ فلائی اوور، شاہدرہ فلائی اوور پیکیج ون و ٹو کے لیے بھی اراضی کی خریداری میں کردار ادا کیا،جبکہ مین بلیوارڈ شیخوپورہ کی توسیع کے لیے بھی زمین کے حصول کا ذمہ اسی کے سپرد تھا۔اینٹی کرپشن نے ان تمام منصوبوں میں اراضی ایکوزیشن کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ادارے نے ایل ڈی اے سے مکمل ریکارڈ، ادائیگیوں کے چالان، بینک سٹیٹمنٹس اور نوٹیفکیشنز مانگ لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد میں متعدد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں اور مبالغہ آرائی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ مزید افسران اور پٹواریوں کے بھی اس سکینڈل میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کی نوعیت کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں