لیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 لیسکو کا لائن مین کرنٹ  لگنے سے جاں بحق

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ موچی پورہ کے قریب فیٹل حادثہ، لیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جان بحق۔۔۔

لیاقت آباد سب ڈویژن کا لائن مین رفیق سندھو پول پر کام کررہا تھا،دوران کام کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، لائن سٹاف کی کمی اور کام کے شدید بوجھ کے باعث دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ، ذرائع کے مطابق لیسکو میں چند ہفتوں کے دوران کرنٹ لگنے کا چوتھا واقعہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں