گلاب دیوی ہسپتال :ہیپاٹائٹس بارے آ گاہی واک
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کی بیماری کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ایم ایس پروفیسر حامد حسن نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر 100 میں سے 8 افراد ہیپاٹائٹس کی بیماری کا شکار ہیں۔ ہیپاٹائٹس کی بنیادی وجہ مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا ہے ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر العلیم میڈیکل کالج ڈاکٹر عابد علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ خود اور اپنی فیملی کو ہیپاٹائٹس کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔یہ بیماری انسان کی غفلت اور لاپروائی کی بدولت زور پکڑتی ہے۔