سٹیزن فیسلی ٹیشن، بہتر ی کیلئے سینئر افسر آگے لانے کافیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے سینئر افسران کو فرنٹ لائن پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جیز، ونگ ہیڈز اور متعلقہ ڈائریکٹرز روزانہ مقررہ وقت میں مرکز پر موجود رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سروس ڈلیوری میں شفافیت اور عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ونگ ہیڈز اور متعلقہ ڈائریکٹرز کو دفاتر سے باہر نکل کربراہ راست سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں خدمات انجام دینے کی ہدایت جاری کر دی۔فیصلے کے مطابق تمام ایڈیشنل ڈی جیز اور ونگ ہیڈز روزانہ صبح 11 سے 12 بجے تک شہری مرکز میں موجود رہیں گے تاکہ سائلین کی شکایات، درخواستوں اور دیگر معاملات کا بروقت فالو اپ کیا جا سکے ۔شیڈول کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ پیر کے روز، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ منگل کوایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر زبدھ کے روز ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی ،جمعرات کو ایڈیشنل ڈی جی ایس آئی جمعہ کے روزمرکز میں شہریوں سے ملاقات کریں گے۔