گورنر ہاؤس میں میڈیا اخلاقیات کے موضوع پر سیمینار
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ صحافت سچ، وقار اور ذمہ داری کی علامت ہے۔ تحقیق کے بغیر کوئی خبر نہیں چلانی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام میڈیا اخلاقیات پر مبنی سیمینار اور صدارتی ایوارڈ ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ارشد خان جدون،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود ملک ،سینئر صحافی سلمان غنی،نصراللہ ملک اور یونیفائیڈ میڈیا کلب کے ممبران سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔