سی ای او پیکٹا کے مالی اختیار 10لاکھ سے 1کروڑ ہوگیا

سی ای او پیکٹا کے مالی اختیار 10لاکھ سے 1کروڑ ہوگیا

لاہور(خبر نگار)سی ای او پیکٹااور ایم ڈیز کے مالی اختیارات میں اضافہ کردیا گیا ۔سی ای او پیکٹا کے مالی اختیارات کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر۔۔۔

 ایک کروڑ روپے کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈیز پیکٹا کے مالی اختیارات کی حد بڑھا کر پچاس لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے افسران کے مالی اختیارات بڑھانے کی منظوری بھی دے دی ہے ۔سی ای او اور ایم ڈیز پیکٹا کے مالی اختیارات میں اضافہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔اپریل سے تاحال اب تک پیکٹا کی طرف واجب الادا 25 لاکھ بجلی کا بل ادا نہیں ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا کیجانب لینڈ لائن ٹیلی فون کا بل 50 ہزار روپے واجب ادا ہے ۔مالی اختیارات بڑھتے ہی ایم ڈی آپریشن نے تمام بلز کی ادائیگی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں