برکی :کھدائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے میں کھدائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا ،ایدھی ترجمان کے مطابق برکی کے ۔۔۔
علاقے میں واقعہ فارمیسی کے پاس واٹر بورنگ کے دوران مزدور کو بجلی کی تار سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت عنایت ولد ابراہیم عمر 55 سال کے نام سے ہوئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی۔