حکومت ملازمین کا مسلسل معاشی استحصا ل کررہی :گرینڈ الائنس
لاہور (خبر نگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے ۔۔۔
معاشی قتل سے پیچھے نہیں ہٹ رہی اور ملازمین کا مسلسل معاشی استحصال کیا جا رہا ہے ،صوبہ پنجاب کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپییرٹی ریڈکشن الاؤنس نہیں دیا گیا بلکہ پنشنرز کو 7 کی بجائے 5 فیصد اضافہ دیا گیا جبکہ مریم نواز نے وزیر اعلٰی بننے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ منصب سنبھالتے ہی سرکاری ملازمین کی ضبط شدہ لیو انکیشمنٹ بحال کردوں گی ۔