ایم این اے ملک افضل کا بابلیانہ کیلئے 2ارب فنڈز کااعلان
لاہور(خبر نگار)رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے بابلیانہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔۔
دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور بابلیانہ کو ایک ماڈل حلقے میں تبدیل کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) وعدوں کو پایئہ تکمیل تک پہنچاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کے ذریعے واٹر فلٹریشن پلانٹس، سکولوں کی اپ گریڈیشن، پختہ سڑکوں کی تعمیر اور بجلی و سیوریج کے مسائل کے مکمل حل کو یقینی بنایا جائے گا۔