وزیر تعلیم کا پائلٹ ہائی سکول کادورہ ، ٹھیکیدار پربرہم
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سکولز آف ایمیمنس بنانے کا مشن لئے اچانک دورہ پر گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ پہنچ گئے۔۔
، سکول کی آؤٹ لک اور کلر سکیم معیار کے مطابق نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو کلر سکیم فوری تبدیل کرنے اور آؤٹ لک بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی آؤٹ لک اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔