انٹرنشپ :چوتھے بیچ کے شرکا کی سنٹرل پولیس آفس آمد

انٹرنشپ :چوتھے بیچ کے شرکا کی سنٹرل پولیس آفس آمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں جاری انٹرنشپ پروگرام کے چوتھے بیچ کے شرکا نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔

وفد میں مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے ایم فل، ایم ایس، بی ایس اور اے لیول کے 16 طلباوطالبات شامل تھے ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان نے وفد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان نے وفد کے شرکا کوآگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس مقدمات کے فوری اندراج، سپیشلائزڈ تفتیش اور ٹیکنالوجی بیسڈ ٹریننگ پر عمل پیرا ہے ۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، کرائم ریکارڈ اینڈ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹمز اور آئی ٹی اصلاحات سے سروسز میں بہتری لائے ہیں۔پولیس خدمت مراکز، تحفظ اینڈ میثاق سنٹرز پاکستان بھر میں پبلک سروس کے منفرد پراجیکٹس ہیں۔فورس اور انکے اہلخانہ کی صحت، اعلی تعلیم و دیگر ویلفیئر اقدامات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اے آئی جی آپریشنز نے طلباوطالبات کو پنجاب پولیس کو درپیش چیلنجز، ورکنگ اور سٹریٹیجک پالیسیوں بارے آگاہ کیا۔وفد کو لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈلیوری بارے آگاہی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں