نشے کے عادی دو افراد چل بسے
کالاشاہ کاکو(نامہ نگار)فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ تھانوں کے علاقوں میں نشے کے عادی دو افراد پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں کی شناخت نہ ہو سکی۔
لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ کے قریب فٹ پاتھ پر نامعلوم شخص بیہوشی کی حالت میں پڑا ملا جبکہ فیروز والا کے علاقہ میں 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق دونوں حلیہ سے نشہ کاعادی لگتے تھے۔