خودکشی ، ٹریفک حادثات 4افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی اور حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق 33 سالہ آصف اقبال نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کاہنہ کے علاقے ایل ڈی اے چوک میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔شاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریلر کے پچھلے ٹائر میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت بھی تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔