سیدوالا :کروڑوں خرچ ،ٹی ایچ کیوہسپتال فعال نہ ہو سکا

 سیدوالا :کروڑوں خرچ ،ٹی ایچ کیوہسپتال فعال نہ ہو سکا

سیدوالا(سٹی رپورٹر)ضلع ننکانہ کے گنجان آباد علاقے سیدوالا میں کروڑوں سے تعمیر ہونے والا 72 بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاحال فعال نہ ہوسکا، درجنوں دیہات کے لاکھوں افراد علاج کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے کھولا نہیں جا سکا۔ ہسپتال میں لاکھوں کا سامان ہونے کے باوجود عملہ تعینات نہیں، نہ ہی او پی ڈی، ایمرجنسی یا دیگر سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب آر ایچ سی سیدوالا کی خستہ حال عمارت سہولیات کے فقدان اور عملے کی عدم دلچسپی پربھوت بنگلے کی منظر کشی کر رہی ہے ، جہاں نہ ہی ادویات یا مناسب علاج کی سہولت میسر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی بیماری پربھی انہیں دربدر ہونا پڑتا ہے جبکہ ایمرجنسی پرفیصل آباد یا لاہور جانا پڑتا ہے ،کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ مقامی آبادی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فوری فعال بنایا جائے اور موجودہ آر ایچ سی کوجدید ہسپتال بناکرآپریشنل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں