منڈی عثمانوالہ :لڑکی سے ملنے جانیوالے نوجوان کی دُرگت بنادی گئی
قصور،کھڈیاں خاص(نمائندگان دنیا، خبرنگار)منڈی عثمانوالہ کے نواح میں لڑکی سے ملنے جانے والے نوجوان کی دُرگت بنادی گئی۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کوکال موصول ہوئی ایک لڑکے کو کچھ افرادنے تشدد کرکے زخمی کردیاہے ۔ ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو معلوم ہواکہ 27 سالہ علی احمد رات کو لڑکی(ر ،ش)سے ملنے اسکے گھر گیا تو اہلخانہ نے اُسے رنگے ہاتھوں پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو سٹاف نے اسے طبی امداد دیکر بابابلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔