کنور عمران سعید کی طرف سے کالج کیلئے 10 لیپ ٹاپس کاتحفہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ کے سابق طالبعلم معروف سیاسی و سماجی شخصیت کنور عمران سعیدایڈووکیٹ نے کالج کی کمپیوٹر لیب کیلئے 10 لیپ ٹاپس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحیم اشرف کو عطیہ کئے۔
اس موقع پر سابق ایم اپی اے حاجی نواز و دیگر موجود تھے ۔کنور عمران سعید نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور سے استفادہ حاصل کرنا طالبعلموں کا حق ہے سوشل میڈیا کے دور میں لیپ ٹاپ کی اہمیت بہت زیادہ ضروری ہے۔