پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے شجرکاری مہم کا افتتاح
مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)گرین اینڈ کلین مصطفی آباد اور پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔
صدر ادریس نمبر دار، جزل سیکرٹری مہر سرور، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ عمران سلفی، صدر الیکٹرونک میڈیا مصطفی آباد سیٹھ محمد حسین ودیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے کہا گرین اینڈ کلین مہم اور پریس کلب مصطفی آباد کی مشترکہ کاوشوں سے مصطفی آباد میں ہزاروں لگائے جا چکے ہیں، پھل پھول اور سایہ دار درخت لگاکر مصطفی آباد کوآکسیجن، پھل اور خوشبو فراہم کرنا چاہتے ہیں ، اس سال بھی دس ہزار پودے لگائے جائینگے۔