خصوصی مہم ، پنجاب میں 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سیل

خصوصی مہم ، پنجاب میں 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سیل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب بھر میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم مکمل کر لی گئی، جس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 4 ہزار 812 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی، صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 16معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے ۔قوانین کی خلاف ورزی پر 710 ریسٹورنٹس کو 91 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔ 760لٹر ناقص آئل ، 534 کلو گرام ایکسپائر اشیاء اور 106 لٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس و جوسز تلف کیے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ3ہزار ریسٹورنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ متعدد جگہوں پر کچن ایریاز میں کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی، نان فوڈ گریڈ سرف سے برتن دھونے ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ، ٹریننگ کی عدم موجودگی سامنے آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں