5 اگست کوکشمیر پر بھارتی اقدام مجرمانہ تھا : لیاقت بلوچ

5 اگست کوکشمیر پر بھارتی اقدام مجرمانہ تھا : لیاقت بلوچ

لاہور (آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جس روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر ایک مجرمانہ، فاشسٹ اور غیر آئینی اقدام کیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پانچ اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام اور اتحاد کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔ اگر ان تنازعات کو مزید طول دیا گیا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔لیاقت بلوچ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اُنہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے ۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری اور خطے میں تعاون کے نئے راستے کھولنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں