جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس،سکول مالکان کی رجسٹریشن کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)پرائیویٹ سکولز کی جانب سے جعلی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صرف سکول مالکان کو رجسٹریشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اب پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز یا ہیڈ ٹیچرز کو رجسٹریشن یا تجدید کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ صرف سکول آنرز کو رجسٹریشن کیلئے درخواست دینے کی اجازت ہو گی اورساتھ بیانِ حلفی بھی جمع کروانا ہو گا، سکول آنرز یہ تصدیق کرینگے کہ رجسٹریشن کیلئے دی گئی تمام دستاویزات اصلی اور قابل تصدیق ہیں۔ اس اقدام کا مقصد جعلی کاغذات کی روک تھام اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیار کو یقینی بنانا ہے ۔ذرائع کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یا تجدید روک دی جائے گی۔