ڈی سی کا تحصیل نشتر میں انتظامی امور، سہولیات کا جائزہ
لاہور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور انتظامی امور اور سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر افسروں نے بریفنگ دی۔
ڈی سی لاہور نے کہا شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی سی ای او (ایل ڈبلیو ایم سی )کو ہدایت دی کہ ڈور ٹو ڈور کوڑا کلیکشن کے نظام کو مزید فعال کیا جائے ۔انہوں نے ڈی ایم ڈی واسا کو بھی ہدایت کی کہ سیوریج مسائل حل کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے ۔ صفائی اور سیوریج کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا۔