شہر کی 2بڑی لائبریریاں انتظامی غفلت کاشکار
لاہور(خبر نگار) شہر کی دو بڑی لائبریریاں انتظامی غفلت کا شکار ہیں۔قائداعظم لائبریری اور پنجاب لائبریری کا بورڈ اجلاس 2023 کے بعد سے نہ ہو سکا۔۔۔
بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبے اور آئی ٹی کام تعطل کا شکار ہیں۔لائبریریوں کے لیے مختص فنڈز کے لیپس ہونے لگے ،ملازمین کی پروموشن بھی بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث مؤخر ہیں۔ملازمین کا بورڈ آف گورنرز کے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ثقافتی ورثے کی حامل لائبریریوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔